16 اگست 2013 - 19:30
پاکستان، دہشتگردی کا خطرہ ، بےنظیر ایئرپورٹ سیل

پاکستان میں دہشتگردی کےخطرے کے پیش نظر اسلام آباد کے بےنظیر ایئرپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

ابنا:  پاکستان میں دہشتگردی کےخطرے کے پیش نظر اسلام آباد کے بےنظیر ایئرپورٹ  کوسیل کردیا گیا ہے۔پاکستانی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردی کے خطرے کے باعث ایئرپورٹ کو سیل کیاگیا ہے۔ سیکورٹی انتہائی سخت کرکے کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں  اور  مسافروں کے عزیز و اقارب کا ایئرپورٹ کے احاطے میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔دوسری طرف پشاور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما نجمہ حنیف کو قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے این پی کی رہنما نجمہ حنیف جاں بحق ہوگئیں۔ واضح رہے کہ نجمہ حنیف کے شوہر حنیف جدون 2011 ء میں بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ نجمہ حنیف خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲